تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 28 December 2023

ناشتہ بنا رہی تھی بالی ووڈ سے فلم کی آفر آگئی، مدیحہ امام

اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ ناشتہ بنا رہی تھیں کہ انہیں بالی ووڈ فلم ڈیئر مایا کی آفر ہوئی۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ فلم کی آفر سمیت نجی زندگی سے متعلق موضوعات پر گفتگو کی۔

مدیحہ امام نے بتایا کہ بھارت سے کال آئی کہ اور کہنے لگیں کہ میں نینا بھٹناگر بات کررہی ہوں، میں اپنی پہلی فلم بنارہی ہوں جس کے لیے نئے چہروں کو کاسٹ کرنا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے ان سے معذرت کرنا چاہی کیونکہ گھر سے اجازت ملنی نہیں تھی پھر وہ کہنے لگیں آپ اسکرپٹ تو پڑھیں اور میرے کردار سے متعلق بتانے لگیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے پوچھا کہ میرا نمبر کہاں سے ملا تو وہ بتانے لگیں کہ ایم ٹی وی انڈیا پر نئے چہروں کو ڈھونڈ رہی تھی تو ایم ٹی وی پاکستان پر گئی تو آپ نظر آئیں اورمیں نے پروڈیوسر کو کہہ دیا کہ مجھے یہی لڑکی چاہیے یہی میرا ’عینا‘ ہے۔

مدیحہ امام نے بتایا کہ ’ڈیئر مایا‘ کے لیے میرا آڈیشن ہوا میں نے ڈائیلاگ بولے تو پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کو پسند آگئے پھر بھارت میں فلم کے لیے اکیلی گئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ دہلی میں ہمارے دور کے جاننے والے ہیں اس لیے بھی والدہ کو کوئی پریشانی نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کے لیے 280 لڑکیوں کے آڈیشن لیے گئے تھے جس میں مجھے سلیکٹ کیا گیا، میں فلم کے لیے پرجوش تھی اور شملا میں سردیاں انجوائے کرہی تھیں۔

واضح رہے کہ ڈیئر مایا میں منیشا کوئرالہ، ساحل شیروف، شریا چوہدری، روہت سریش، صاحبہ بیل ودیگر شامل تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gR93bZ0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو