ممبئی: بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ چھوی متل کے بالوں میں شوٹنگ کے دوران اچانک آگ لگ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ چھوی متل نے اپنے انسٹاگرام اور یوٹیوب چینل پر ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ اپنے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر موجود ہیں اور شوہر موہت حسین سے گفتگو کررہی ہیں۔
اسی دوران اچانک چھوی متل کے بالوں میں آگ لگ جاتی ہے جو خوش قسمتی سے ان کے ساتھی اداکار کرن گروور دیکھ لیتے ہیں جبکہ اداکارہ بے خبر ہوتی ہیں۔
کرن گروور فوری طور پر چھوی متل کے بالوں میں لگی آگ کو بھجاتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھوی کہ رہی ہیں کہ مجھے جلنے کی بدبو آرہی تھی لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ میرے بال جل رہے ہیں۔
آگ بھجنے کے بعد چھوی متل پوچھتی ہیں کہ کیا میرے بال جلے ہیں؟ جس پر کرن کہتے ہیں کہ ہاں جلے ہیں۔
چھوی متل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ “سیٹ پر حادثات ہوتے رہتے ہیں لیکن میرے بالوں میں آگ لگنا بہت خوفناک تھا اور کیمرہ آن ہونے کی وجہ سے یہ تمام واقعہ بھی ریکارڈ ہوگیا”۔
بھارتی اداکارہ نے اُنہیں آگ سے بچانے کے لیے ساتھی اداکار کرن گروور کا شکریہ بھی ادا کیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QmMBREl
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box