تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 30 January 2024

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید

 اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی میں فیصلہ سنایا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 1570 ملین روپے جرمانہ کیا گیا جس میں بانی پی ٹی آئی 787 ملین جرمانہ ادا کرسکیں گے جبکہ بشریٰ بی بی بھی 787 ملین جرمانہ ادا کریں گی۔

سماعت کے آغاز پر جج کے حکم پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت لایا گیا ااور جج نے بانی پی ٹی آئی کو ہدایت کی کہ آپ 342 کا بیان جمع کرائیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے تو حاضری کے لیے یہاں بلایا گیا۔

جج نے کہا کہ کل آپ کو ہدایت کی تھی کہ صبح 9 بجے 342 کا بیان لازمی دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ میرا بیان تیار ہے وہ میرے کمرے میں ہے، جس پر جج نے کہا کہ جائیں فوری اپنا بیان لائیں۔ عمران خان نے بتایا کہ بیان میں کچھ چیزوں کو ردوبدل کرنا ہے، جج نے کہا کہ آپ بیان لے آئیں کمپیوٹر پر ٹائپ کریں، بعد میں ردوبدل بھی کرلیں گے۔

جج نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جانے کی ہدایت کی لیکن بانی پی ٹی آئی واپس نہیں آئے، جس پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے کہا وہ نہیں آرہے۔ جج نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے سوال کیا کہ کیوں نہیں آ رہے؟ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے جواب دیا کہ وہ کہہ رہے ہیں میرے وکلاء جب تک نہیں آتے میں عدالت نہیں آؤں گا۔

جج نے عدالتی اہلکار کو ہدایت کہ وہ کیس ٹائٹل کی آواز لگائے جس پر عدالتی اہلکار برآمدے میں گیا اور آواز لگائی سرکاری بنام عمران خان اور بشریٰ بی بی لیکن پکار کے باوجود بانی پی ٹی آئی عدالت نہیں آئے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔

The post توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2598455/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو