تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 17 January 2024

الیکشن 2024 پاکستان: الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی تفصیلات جاری کردیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جاری کردہ تفصیلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ 17 ہزار 816 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی نشستوں پر5 ہزار 121 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 12 ہزار 695 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔

ای سی نے بتایا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 11 ہزار 785 آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی نشستوں پر3 ہزار 748 آزاد جبکہ 1873 سیاسی جماعتوں کے امیدوار قسمت آمائیں گے۔

صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 8 ہزار 537 آزاد جبکہ 4 ہزار 158 سیاسی جماعتوں کے امیدوار مدمقابل آئیں گے۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر882 خواتین امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر 312 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 570 خواتین امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گی۔ ملک بھرمیں4 نشستوں پر خواجہ سرا بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر مجموعی طور پر 6 ہزار31 سیاسی جماعتوں کے امیدوار ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی نسبت تقریباً دوگنا آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر6 ہزار710، سندھ اسمبلی کی نشستوں پر 2 ہزار 878 امیدوار میدان میں ہونگے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشستوں پر 1834 جبکہ بلوچستان اسمبلی کی نشستوں پر 1273 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کی جنرل نشستوں پر1834 امیدوار میدان میں ہونگے۔ کے پی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 1763 مرد، 69 خواتین جبکہ 2 خواجہ سرا امیدوار شامل ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشستوں پر1273 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشستوں پر1233مرد اور 40 خواتین امیدوار دوڑ میں شامل ہونگے۔

چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر مجموعی طور پر 12695 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 6 ہزار710 امیدوار مد مقابل ہونگے۔ پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں کی دوڑمیں 6405 مرد اور 305 خواتین شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی کیلئے سیاسی جماعتوں نے 1874 امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ 4836 آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں کو حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہونگے۔

سندھ اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 2878 امیدوار انتخابی دوڑ میں مقابلہ کریں گے۔ سندھ اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 2722 مرد اور 156 خواتین الیکشن لڑیں گے۔ سندھ اسمبلی کیلئے سیاسی جماعتوں کے 949 جبکہ 1929 آزادا میدوار میدان میں ہونگے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5mG7iZO
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو