ربنما مسلم لیگ ن دانیال عزیز نے کہا ہے کہ بےبنیاد الزامات لگانے پر احسن اقبال کو ہرجانے کا نوٹس بھیجوں گا۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ میں کوئی اڈے نہیں چلاتا نہ ٹرانسپورٹ کا کبھی کام کیا ہے۔ احسن اقبال ثابت کریں کہ میں نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ اپلائی کیا تھا۔
دانیال عزیز نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کردارکشی کیسے کرسکتا ہوں میرا تو اکاؤنٹ ہی اِن ایکٹو ہے۔ مختلف جماعتوں نے مجھ سے شمولیت کیلئے رابطہ کیا لیکن میں نے انکار کیا۔
انھوں نے کہا کہ میں اڈے نہیں چلاتا لیکن ایل پی جی کا کاروبار کون کرتا ہے سب جانتے ہیں۔ نواز شریف جیل میں تھے تو مریم نواز کا اپنے حلقے میں جلسہ کیا تھا۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نارووال کے ن لیگی ٹکٹ ہولڈروں میں سے کوئی ایک بھی جلسے میں شریک نہیں ہوا۔
دانیال عزیز نے کہا کہ احسن اقبال نے کہا کہ بیٹے کو ٹکٹ دلاکر لوٹوں کا داخلہ بند کرنا ہے۔ آج کے جلسے میں احسن اقبال کے اردگرد تینوں ٹکٹ ہولڈر لوٹے تھے۔
انھوں نے کہا کہ احسن اقبال نے لوٹے ختم نہیں کیے لوٹوں کی فیکٹری لگائی ہے۔ قیادت کو میرے خلاف نوٹس جاری کرنے پر احسن اقبال نے مجبور کیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DRFVcxn
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box