چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کردی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی ہے۔
سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سب کو برابر مواقعے کی فراہمی کیلئے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ قانون کے مطابق عام انتخابات کے نتائج رات 1 بجے تک دیں گے اور اس بار آر ٹی ایس کی بجائے ای ایم ایس سسٹم استعمال کیا جائے گا جس کا مقصد شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہا ہے اور انتخابات بروقت کرانے کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں، پرامن اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہےْ
سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ’موجودہ صورتحال میں وقت کی کمی کے باعث بیلٹ پیپرز کی مزید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں، عدالتی فیصلوں کے باعث بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق پلان میں رد و بدل کرنا پڑا ہے،جس حد تک ممکن تھا کئی حلقوں میں عدالتی فیصلوں کی روشنی میں بیلٹ پیپرز دوبارہ چھاپے گئے۔
The post تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کردی ہے، چیف الیکشن کمشنر appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2598860/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box