تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 8 January 2024

سعودی عرب اور یو اے ای میں سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں

جدہ / دبئی : سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای کی گولڈ مارکیٹ میں فی گرام سونا سستا ہوگیا جس کے بعد زیورات کی خریداری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سعودی گولڈ مارکیٹ میں پیر8 جنوری 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں کمی سامنے آئی ہے۔

عاجل ویب کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 214.49 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ اتوار کو کاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 215.83 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔

24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 2456.13 ریال، 22 قیراط ایک گرام 224.70 اور18 قیراط 183.85ریال رہی ہے۔

21قیراط 8 گرام گنی 2,059.09 ریال، 22 قیراط 2,157.15 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام گنی کی قیمت 2,353.25 ریال رہی جبکہ ایک کلوگرام سونا 246,846.27 ریال میں دستیاب رہا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی سونے کی دس گرام قیمت میں 32.50 درہم کی بڑی کمی ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط دس گرام سونے کی قیمت 32.50 روپے کمی سے 2445 درہم پر آگئی، 22 قیراط سونا بھی 25.50 درہم سستا ہوکر 2265 درہم پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق 2 جنوری سے متحدہ عرب امارات میں 24 گرام سونے کی دس گرام قیمت میں 57.50 درہم کی کمی واقع ہوچکی ہے، جس کے بعد نرخ 2502.50 درہم سے کم ہوکر 2445 درہم ہوگئے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1900 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ دو لاکھ 16 ہزار 100 روپے پر آگیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bK9Ut4A
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو