مظفر آباد: آزادکشمیر میں شدید برفباری کے دوران برفانی تودے گرنے سے 21 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔
آزادکشمیر میں جاری بارشوں اور برفباری کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ضلعی آفیسر اختر ایوب نے بتایا کہ وادی نیلم میں 10 افراد برفانی تودے تلے دب گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق وادی نیلم میں 15 جبکہ پونچھ اور سندھوتی میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
وادی نیلم اور لیپا سمیت بالائی علاقوں میں ٹیلی فون اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ مختلف اضلاع کی رابطہ سڑکیں بھی برف باری کے باعث بند ہیں اور عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
The post آزادکشمیر میں برفانی تودے کی زد میں آکر 21 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/1951976/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box