کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ساتھ اتحاد میں جانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، وزارت قانون کبھی بھی ایم کیوایم کی خواہش نہیں تھی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بیرسٹر فروغ نسیم کو وزارت قانون کے لئے وزیراعظم عمران خان نے خود منتخب کیا تھا حالانکہ وزارت قانون کا حصول کبھی بھی ایم کیوایم پاکستان کی خواہش نہیں تھی، ان کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی نے مستعفی ہونے کے بارے میں فروغ نسیم کو پہلے ہی بتادیا تھا۔
فیصل سبزواری کا وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ اسد عمر نے بتایا ہے کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کرنا چاہتے ہیں۔
ہمارا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہونے پر کابینہ میں واپسی ہوسکتی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین معاملات خراب ہونے پر اپوزیشن بینچوں پر بھی جاسکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہم نے18ویں ترمیم کے بعد پی پی حکومت سے بھی مل کر کام کرنے کی کوشش کی لیکن فی الحال سندھ حکومت کے ساتھ اتحاد میں جانے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
The post سندھ حکومت کے ساتھ اتحاد کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، فیصل سبزواری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2FMffI7
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box