شیخوپورہ کی تحصیل صفدرآباد میں مسلح ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق صفدر آباد میں شاہکوٹ روڈ پر چورکوٹ اسٹاپ کے قریب کار سوار 5 افراد فیصل آباد کی عدالت میں پیشی پر جارہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے انہیں گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
موٹرسائیکل سوار حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے پانچوں افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
جاں بحق افراد کا تعلق نواحی گاؤں آواگت سے ہے اور واقعہ زمین کے تنازع پر دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔
The post شیخوپورہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/1972069/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box