اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج’احساس کفالت پروگرام’ کا آغاز کریں گے، پروگرام کےتحت بیوہ خواتین سمیت نادارافرادکی مالی امداد اور انتہائی مستحق افرادکو2ہزارروپےماہانہ رقم دی جائےگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا مستحق افراد کے لئے ایک اور منصوبہ سامنے آگیا ، وزیراعظم آج احساس کفالت پروگرام کا آغاز کریں گے، کفالت پروگرام سےبیوہ خواتین سمیت نادارافرادکی مالی امداددی جائے گی۔
غربت کی لکیرسےنیچے زندگی گزارنے والوں کیلئے امدادی پیکج کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ، وفاقی وزیرمواصلات مرادسعیداور ڈاکٹرثانیہ نشتر نے پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا ، کفالت پروگرام سے5 لاکھ افرادمستفید ہوں گے، مستحق افرادتک احساس کفالت کارڈکی ترسیل پاکستان پوسٹ کےذریعےہو گی۔
ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ کہ پروگرام کےتحت انتہائی مستحق افرادکو2ہزارروپےماہانہ رقم دی جائےگی، رقم کی فراہمی کےلئےبینک اکاؤنٹ کھول کر دئیے جائیں گے، بینکوں کےساتھ معاہدوں کوبھی حتمی شکل دے دی گئی ہے، افتتاح ہوتےہی5لاکھ افراد کوانرولمنٹ کے خطوط بھیج دئیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں“احساس لنگر” اسکیم کا افتتاح کردیا
یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان نے نادار اور مستحق افراد کیلئے ایک اور احسن قدم اٹھاتے ہوئے اسلام آباد میں “احساس لنگر” پروگرام کا آغاز کیا تھا، پروگرام کے تحت مستحق اور غریب افراد کے لئے کھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس سے قبل یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ احساس پروگرام کو ملک گیر سطح تک پھیلایا جائے گا، احساس پروگرام کے ثمرات پورے پاکستان کوملیں گے، پروگرام کا مقصد پسے ہوئے طبقے کی زندگی کو بہتر کرنا ہے، حکومت نے احساس پروگرام کے لیے 190 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2uMZyOQ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box