اسلام آباد: ملک میں پولیو وائرس کے 6کیس سامنے آ گئے،ڈی آئی خان، لکی مروت، جامشورو، قمبر سے ایک ایک پولیو کیس سامنے آیا۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق ملک میں سامنے آنے والے چھ پولیو کیسز میں سے دو کیسز کا تعلق ڈی جی خان سے ہے۔ ڈی آئی خان کی یو سی لچرہ کے دو ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔متاثرہ بچے کی پولیو ویکسینیشن نہیں ہوئی۔ لکی مروت کی یو سی باسط خیل کی نو ماہ کی بچی پولیو اور سندھ کے ضلع قمبر کی یو سی لالو رونق کا تین سالہ بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوا ہے۔
ضلع جامشورو کی یو سی سہون ٹو کا بارہ سالہ بچہ اور ڈی جی خان کی یو سی علی والا کی چھ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ڈی جی خان کی یو سی سخی سرور کی ایک ماہ کی بچی بھی پولیو وائرس کا شکار رواں برس کے مجموعی پولیو کیسز کی تعداد 134 ہو گئی ہے۔
ذرائع وزات صحت کے مطابق رواں برس خیبرپختونخوا سے 91 ، سندھ سے 24 کیس سامنے آ چکے ہیں، جبکہ پنجاب میں رواں برس 8، بلوچستان میں 11 پولیو کیس سامنے آ چکے ہیں۔
The post پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں مزید 6 پولیو کیس رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/1946733/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box