تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 11 January 2020

گجرات میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر جاں بحق

گجرات: نواحی گاؤں آچھ گوچھ میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات کے نواحی گاؤں آچھ گوچھ میں اتوار کی صبح ایک گھر سے نکلنے والے دھوئیں نے اہل علاقہ کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ اہل علاقہ گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ آگ اس کمرے میں لگی ہے جہاں گھر کے 6 نوجوان لڑکے لڑکیاں سو رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان ہیں اور ان کی شناخت امانت علی، کاشف، زوبیہ، مدیحہ، فیصل اور ظہیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تمام افراد کی موت کمرے میں اچانک آگ لگنے سے ہوئی۔

 

The post گجرات میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/1949466/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو