لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا۔
درخواست گزار نے وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں کم ہوئیں ہیں مگر پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، حکومت عوام سے اربوں روپے ٹیکس لے رہی ہے، اوگرا نے اپنا کام کمپنیوں کے حوالے کر رکھا ہے لہذا ملک بھر میں تمام مصنوعات و اشیا کی قیمتوں کے تعین کے لیے فیڈرل ٹریڈ کمیشن بھی مقرر کیا جائے۔
The post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سپریم کورٹ میں چیلنج appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/1949489/1

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box