تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 15 January 2020

راولپنڈی پولیس اصلاحات کے تحت شہداء کے گھرانوں کی بہبود کے لیے ایس اوپیزجاری

 راولپنڈی: پنجاب سمیت راولپنڈی میں پولیس اصلاحات کے تحت ملازمین اور شہداء کی فیملیز کی ویلفیئرکے لیے ایس او پیزجاری  کر دیئے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب سمیت راولپنڈی میں پولیس اصلاحات کے تحت سی پی اوراولپنڈی احسن یونس نے پولیس افسران اور متعلقہ برانچوں کے سربراہوں کو مراسلہ ارسال کردیا۔

شہید اہلکاروں کے ڈکلیریشن کیسز بغیرتاخیر آئی جی پنجاب کو ارسال کیے جائیں گے، لواحقین کوشہید کی عمر60 سال ہونے تک تنخواہ و الاؤنس ملتے رہیں گے، شہداء پولیس کے گروپ انشورنس کے کیس بلاتاخیر پنشن برانچ کو ارسال کیے جائیں گے۔

سی پی او نے کہا کہ دوران ڈیوٹی وفات پاجانے والے پولیس ملازمین کے چارجزجنازہ کے وقت ادا کر دیئے جائیں، پولیس ملازم کھلی کچہری میں پیش ہوکربھی مدد کیلئے اپلائی کرسکتا ہے، تمام سرکاری اسپتالوں میں قائم پولیس مراکزسہولیات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، اہلکاروں کے کالجزمیں زیر تعلیم بچے جن کے نمبر65 فیصد سے زائد ہیں اسکالرشپ کے حق دارہیں۔

سی پی اونے مزید بتایا کہ شہداء پولیس کے لواحقین سے ویلفئیربرانچ ہفتے میں ایک دفعہ خود رابطہ کرے، پرائیویٹ اسکولزسے پولیس افسران و ملازمین کے بچوں کورعایت دی جائے جب کہ معیاری میڈیکل لیبارٹریزکے ساتھ بھی معاہدے کرکے میڈیکل ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی جائے۔

The post راولپنڈی پولیس اصلاحات کے تحت شہداء کے گھرانوں کی بہبود کے لیے ایس اوپیزجاری appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/1954305/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو