کراچی : کراچی میں سائبیریا کی ہواؤں کے باعث سردی برقرار ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتےدرجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائبیریا کی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی، آج بھی کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 سے 24 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج مطلع جزوی ابر آلود ،موسم سرد اورخشک رہےگا ، ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد اور ہواکی رفتار 12 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا سردی کی لہر 22 جنوری تک جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں : جمعہ کی رات ، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا
یاد رہے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ کراچی میں جمعہ اور ہفتہ کودرجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے ، درجہ حرارت 6ڈگری تک جاسکتا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹےکے دوران موسم شدید سرد رہے گا ،برفباری اور بارش کے بعد بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں پارہ نقطہ انجماد سےنیچے گرگیا ، زیارت میں درجہ حرارت منفی14 ،قلات میں منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ میں پارہ منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔
ژوب میں درجہ حرارت منفی 2،دالبندین میں منفی 3، پنجگور اور نوکنڈی میں درجہ حرارت صفر جبکہ بارکھان میں کم سےکم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
The post کراچی میں سائبیرین ہوائیں، رواں ہفتے درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35Xp8NV
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box