اوٹاوا ( 92 نیوز) کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک بچے سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سینٹرٹاؤن ایریا کے ایک گھرمیں صبح ساڑھے سات بجےپیش آیا، سکویرٹی ادارے فوری طور پرحرکت میں آئے اور موقع پر پہنچ گئے، تاہم ملزم پہلے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا جس کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
فائرنگ کے دوران کینیڈین پارلیمنٹ کی سیکورٹی بھی ہائی الرٹ رہی، تاہم ملزم کی عدم گرفتاری کے باوجود چند گھنٹوں بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر ’’ٹارگٹ کلنگ‘‘ معلوم ہوتا ہے۔
The post اوٹاوا میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، تین زخمی appeared first on 92 News HD Urdu.
from 92 News HD Urdu https://ift.tt/35Fc4MN
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box