تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 8 January 2020

ترکی ، روس اور لیبا کا 12 جنوری تک جنگ بندی کا مطالبہ

انقرہ ( 92 نیوز) ترکی اور روس نے لیبیا کے متحارب فریقین سے 12 جنوری تک جنگ بندی کرکے طرابلس سمیت دیگر شہروں میں حالات کو معمول پر لانےکا مطالبہ کر دیا۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان استنبول میں ملاقات ہو ئی جس کے بعد دونوں نے  مشترکہ طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے  طرابلس اور دیگر شہروں میں کشیدگی ختم کرکے حالات کو معمول پر لانے اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں امن مذاکرات پر زور دیا ۔

بیان میں کہا گیا ہے  لیبیا کے تنازع کے باعث خطے کے استحکام کو خطرات ہیں اور بے قاعدہ ہجرت بھی بڑھ رہی ہے اور اس کے علاوہ خطے میں اسلحے کا مزید پھیلاؤ، دہشت گردی اور جرائم کی وارداتوں سمیت انسانی اسمگلنگ میں اضافہ ہورہا ہے۔

The post ترکی ، روس اور لیبا کا 12 جنوری تک جنگ بندی کا مطالبہ appeared first on 92 News HD Urdu.



from 92 News HD Urdu https://ift.tt/2tM4HpB
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو