کراچی : گڈز ٹرانسپورٹرز نے مطالبات کی منظوری تک ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی، عدالت کے فیصلے پر عمل نہ کیا گیا تو غیر معینہ مدت تک سڑکوں پر گاڑیاں نہیں لائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا ہے کہ ہمارے جائز مطالبات منظور نہ کیے گئے تو ملک بھر میں سامان کی ترسیل بند کر دیں گے، گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کا دورانیہ غیرمعینہ مدت کا ہوگا،
گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس فیس کی تجدید میں سو فیصداضافہ کردیا گیا جو کہ سراسر نانصافی ہے،18سو روپے فیس کو18 ہزار روپے تک کردیا گیا ہے۔
گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد نہیں ہورہا، ایکسل لوڈ ایس آر او دو ہزار پر حکومت اور موٹروے پولیس عمل نہیں کررہی۔
The post کراچی : گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZQ3JEV
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box