تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 4 January 2020

لاہور : کمبل میں آگ لگنے سے تین ماہ کی بچی جھلس کر جاں بحق

تین ماہ بچی جھلس کر
لاہور : ہیٹر میں آگ لگنے سے تین ماہ بچی جھلس کر جاں بحق ہوگئی، متوفیہ ایس ایچ او کاہنہ کی بیٹی تھی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایس ایچ او تھانہ لوئرمال کے گھر میں آگ لگنے سے اس کی 3 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او عاصم ادریس کی 3ماہ کی بیٹی ہیٹر کے پاس سورہی تھی کہ اچانک ہیٹر میں لگنے والی آگ نے بچی کے کمبل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں معصوم بچی جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔
مزید پڑھیں : سانگھڑ میں گھر میں آگ لگنے سے 3 کم سن بچیاں جھلس کر جاں بحق
یاد رہے کہ سندھ کے شہر سانگھڑ کے علاقے کنڈیاری میں بھی گھر میں آگ لگنے سے 3 کم سن بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئی تھیں، گھر میں آگ لگنے کے وقت تینوں بچیاں سو رہی تھیں، جاں بحق ہونے والی تینوں بچیوں کی شناخت 8 سالہ چندنی، 4 سالہ گوری اور دو سالہ ریونہ کے ناموں سے ہوئی۔
The post لاہور : کمبل میں آگ لگنے سے تین ماہ کی بچی جھلس کر جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.


from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35u3qkw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو