سوات: انسانی خون منہ کو لگنے کے بعد پیاس بجھانے کے لیے گاؤں میں گھسنے والے چیتے کو شہریوں نے مار ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے سربانڈہ مٹہ میں چیتے نے گاؤں پر حملہ کر دیا، حملے سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے چیتے کو فائر کر کے ہلاک کر دیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور وائلڈ لائف کے اہل کار جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئے، چیتے کو مارنے کی مخالفت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے حلقے میں لوگوں نے نایاب چیتے کو گولی ماری۔
دوسری طرف لوگوں کا کہنا ہے کہ چیتے نے قریبی جنگل میں کئی جانوروں کو کھایا تھا، آبادی میں آنے کے بعد کئی لوگوں کو بھی زخمی کیا، پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو چکے ہیں، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ چیتے دو تھے، مقامی لوگوں نے فائرنگ کر کے ایک کو مار دیا جب کہ دوسرا چیتا اپر دیر کے نہاگ درہ جنگل کی طرف بھاگ گیا۔
خیال رہے کہ سنو لیپرڈ دنیا بھر میں ایک نایاب جانور ہے، اسنو لیپرڈ ٹرسٹ کے مطابق پاکستان میں یہ برفانی چیتا پختون خوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے صرف ہندوکش اور قراقرم کے پہاڑی سلسلوں میں پایا جاتا ہے، اور اندازاً اس کی آبادی 200 سے ڈھائی سو کے درمیان ہے۔
The post انسانی خون سے پیاس بجھانے والا چیتا سوات کے شہریوں کے سامنے بے بس appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2FOPPcO
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box