لاہور: محکمہ ایکسائز کی جانب سے 2020 میں گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی شروع ہو گئی ہے، یہ نیلامی پہلی سیریل ایل ای 20 گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی کا عمل جاری ہے، پہلے روز شہریوں نے بولی میں کم دل چسی دکھائی، ایل ای ون نمبر سب سے مہنگا ترین رہا، 1 نمبر 4 لاکھ 53 ہزار روپے میں فروخت ہوا، گزشتہ برس ایک نمبر 11 ہزار روپے میں نیلام ہوا تھا۔
یہ نمبر لاہور کے شہری فیصل نے خریدا، خریدار کا کہنا تھا کہ گاڑی مہنگی ہو تو پھر نمبر بھی اسپیشل ہونا چاہیے۔
نیلامی کے دوران 5 نمبر ایک لاکھ 66 ہزار روپے میں ملک کامران نے خرید لیا، 7 نمبر ایک لاکھ 85 ہزار روپے میں شہری حمزہ نے خریدا، جب کہ 10 نمبر 2 لاکھ 21 ہزار روپے میں ایک شہری خالد نے خرید لیا۔
نیلامی میں 1604 نمبرز رکھے گئے ہیں، ای ٹی او کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے نمبرز کی نیلامی سے 2 کروڑ کی آمدن متوقع ہے، جب کہ گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی کا عمل 3 روز تک جاری رہے گا۔
پرکشش نمبروں کی نیلامی فرید کورٹ ہاؤس میں ہوئی، نیلامی میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پسندیدہ نمبروں کو خریدنے کے لیے خریداروں نے بڑھ چڑھ کر بولی لگائی۔
The post 2020 میں گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی، 1 نمبر 4 لاکھ سے زائد میں فروخت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/388evsW
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box