تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 4 January 2020

احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جن لوگوں پر کیسز ہیں انہیں مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں سے جو ظلم کیا گیا اس کا حساب دینا ہوگا، احتساب کے بغیر یہ ملک آگے نہیں جاسکتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ احتساب کے خلاف کوئی جماعت ہے، اپوزیشن نے احتساب کا طریقہ کار 10 سال میں کیوں تبدیل نہیں کیا گیا، طریقہ کار ایسا ہونا چاہئے جس پر حکومت اور اپوزیشن مان جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن نیب کا کام ہے، جواب ہمیں دینا پڑتا ہے، انویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن حکومت کنٹرول نہیں کرتی۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کو اطمینان بخش جواب دے دیا

انہوں نے کہا کہ بڑے لوگ پکڑے جاتے ہیں تو شور بھی زیادہ مچایا جاتا ہے جبکہ نیب آرڈیننس میں اثاثوں کی تفصیلات جاننے سے متعلق آپشن پر مجھے اعتراض ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نیب آرڈیننس سے متعلق پیپلزپارٹی کی تجاویز میں کچھ چیزیں اچھی اور کچھ غلط بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور میں سیف الرحمان کو نیب کا چیئرمین لگایا گیا تھا، 1997 میں احتساب بیورو ایکٹ کے نام سے ادارہ بنایا گیا تھا، ہیروئن کا پہلا کیس ن لیگ نے آصف زرداری کے خلاف بنایا تھا، ماضی میں نہیں جانا چاہتا اگر جائیں گے تو سب سامنے ہے۔

The post احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فواد چوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZV2Wmi
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو