بغداد: عراق کے دارالحکومت میں واقع امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں 2 میزائل داغے گئے، دونوں راکٹ انتہائی حساس علاقے میں گرے جہاں امریکی سفارت خانہ موجود ہے۔
خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی دستوں کے قریب راکٹ فائر کیے گئے۔
یاد رہے کہ امریکا نے ایک روز قبل بغداد ائیرپورٹ پر فضائی حملہ کر کے ایران کی القدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا تھا، ایرانی حکومت نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
قاسم سلیمانی کا نماز جنازہ ادا
عراق میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کا نماز جنازہ ادا کیا گیا جس میں عراقی وزیر اعظم سمیت ہزاروں شرکا نے شرکت کی اور امریکا کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
ایران میں مظاہرے
قاسم سلیمانی کے جاں بحق ہونے کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں امریکا کے خلاف مظاہرے کیے گئے جن میں شرکا نے امریکا سے بدلہ لینے اور ہر صورت حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔
ایرانی صدر کی قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات
ایرانی صدر حسن روحانی نے قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا، ایرانی صدر ناقابلِ تلافی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ امریکا سے ہر صورت موت کا بدلہ لیا جائے گا۔
The post بغداد، امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QL7w29
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box