اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چند لوگوں نے یوٹیو ب چینل کے ذریعےتماشا بنا رکھا ہے، مبشر لقمان کیخلاف عدالت بھی جاؤں گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھری محفل میں اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹی وی پر ویڈیو کا دعویٰ کیا گیا پھر بعد میں کہا کہ میرے پاس نہیں، چند لوگوں نے یوٹیو ب چینل کے ذریعےتماشا بنا رکھا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مبشر لقمان نے جو رویہ اپنا ہے وہ ناقابل قبول ہے، میڈیا پر جو رویہ اپنایا جاتا ہے اس پر پارلیمنٹ میں بھی آوازاٹھاؤں گا اور مبشر لقمان کیخلاف عدالت بھی جاؤں گا۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ میڈیا پربیوروکریکٹس اور سیاستدانوں کو ٹارگٹ کیا جاتاہے، لوگوں کی عزتیں اچھالنے کو عادت بنا لیا گیا ہے، چند لوگوں کی وجہ سے ہمارا معاشرہ برباد ہوگیا ہے، حریم شاہ سے میری کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزرا شریف لوگ ہیں ، وہ اپنی عزت بچاتے ہیں،اب شاہ محمود قریشی جیسے شریف آدمی پرایسا الزام لگے تو وہ کیا جواب دیگا اورزرتاج گل بیچاری کیاجوا ب دیگی ؟ انہوں نے کہا کہ میں نے مبشرلقمان کوتھپڑ مار کر صحیح کیاہے۔
مزید پڑھیں : فواد چوہدری نے مبشر لقمان کو تھپڑ دے مارا
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں وزیر آبپاشی محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں فواد چوہدری اور مبشر لقمان میں جھگڑا ہوگیا، فواد چوہدری نے مبشر لقمان کو تھپڑ دے مارا جس کے بعد دونوں گتھم گتھا ہوگئے بعد ازاں وہاں موجود وفاقی وزراء اور دیگر مہمانان نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے دونوں کو علیحدہ کیا۔
The post مبشر لقمان کے خلاف عدالت میں بھی جاؤں گا، فواد چوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37I6GKz
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box