تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 27 January 2020

وفاقی کابینہ کااجلاس ، نئےآئی جی سندھ کی تقرری کی منظوری دیے جانے کاامکان

وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، اجلاس میں نئے آئی جی سندھ کی تقرری، گندم کی درآمد  اور 50لاکھ گھروں کی تعمیر پر ایم اویو کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں 15نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

اجلاس میں نئے آئی جی سندھ کی تقرری کی منظوری دیے جانے کاامکان ہے جبکہ صدر،وزیراعظم کی تنخواہوں اورمراعات ایکٹ1975میں ترمیم پر غور کیا جائے گا اور گندم کی درآمد سےمتعلق ای سی سی کےفیصلےکی بھی توثیق کی جائے گی۔

کابینہ ممنوعہ،غیرممنوعہ بوراسلحہ لائسنس جاری کرنےکےمعاملےپرغورکرےگی جبکہ اوگراکےوائس چیئرمین کی تقرری کامعاملہ ، 50لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق وزارت ہاؤسنگ کےایم اویوکی منظوری اور بھارت سے کیمیکل پیریکسائلین ایک باردرآمدکرنے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

بچوں کے حقوق سےمتعلق قومی کمیشن کے قیام کامعاملہ اور پی آئی اےبورڈکےڈائریکٹرزکی نامزدگی کامعاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں، اجلاس میں وفاقی کابینہ کوادارہ جاتی اصلاحات سےمتعلق بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ8 اور 20 جنوری کے ای سی سی اجلاسوں کے فیصلوں اور 8 جنوری کو کابینہ کمیٹی توانائی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Gxw61C
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو