اسلام آباد : ریلوےخسارہ کیس میں وفاقی وزیر ریلو ے شیخ رشید عدالت میں پیش ہوں گے ، سپریم کورٹ نے ریلوے کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید کو طلب کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ریلوے کی کارکردگی کے حوالے سے وزیرریلوے شیخ رشید کو آج طلب کیا ہے، شیخ رشید سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گزشتہ دور حکو مت کی آڈٹ رپو رٹ ہے ، عدالت کے سامنےاپنی گزارشات پیش کرو ں گا۔
گذشتہ روز ریلوےخسارہ کیس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار نے آڈٹ رپورٹ میں آنے والے حقائق پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریلوے سےکرپٹ کوئی ادارہ نہیں ، کوئی چیزدرست نہیں چل رہی۔
مزید پڑھیں : ریلوےخسارہ کیس : سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو کل طلب کرلیا
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ روزحکومت گرارہے اور بنارہےہیں ، آڈٹ رپورٹ نےواضح کردیا ریلوے کا نظام چل ہی نہیں رہا، دنیا بلٹ ٹرین چلاکرآگے جا رہی ہے، ہم اٹھارہویں صدی کی ریل چلا رہے ہیں، ریلوےاسٹیشن ہیں،ٹریک اورنہ ہی سنگل سسٹم۔
بعد ازاں اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ ریلوےمیں ہمارےدورمیں کرپشن نہیں ،پہلےکےدورمیں ہوگی، کل سپریم کورٹ جارہاہوں ریلوےمیں کرپشن کی ر پورٹ پیش کروں گا، چیف جسٹس کوبتاؤں گاریلوےمیں کوئی کرپشن نہیں ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ریلوےمیں سیاست سے حکومت بن رہی ہے نہ گر رہی ہے، کل سپریم کورٹ میں ریلوے سے متعلق وضاحت پیش کریں گے، ریلوے نے ایک روپے کی درآمد نہیں کی تو کرپشن کہاں سے ہوگئی، ریلوے کا 40ارب کا خسارہ 32ارب روپے پر لے آئے ہیں اور 5 سال میں ریلوے کا خسارہ ختم کریں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36uH2HV
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box