جام صاحب: انسانیت کی تذلیل، بااثر افراد نے گاؤں نہ چھوڑنے پر غریب مزدورکا کلہاڑی سے کان کاٹ دیا۔
جام صاحب تھانے کی حدود میں گاؤں دیہہ 6 اکرو میں بااثر افراد نے گاؤں نہ چھوڑنے اور اپنے کچے گھر میں رہنے والے مزدور عطا محمد ناریجو کا کلہاڑی مارکرکان کاٹ دیا۔ متاثرہ شخص نے میڈیا کو بتایا کہ مجھ پر ظلم کی انتہا کی گئی ہے۔ مجھے اپنے ہی گھرسے بے دخل ہونے کے لیے کہا جا رہا ہے جو سراسر ظلم ہے۔ اعلیٰ حکام انصاف فراہم کریں۔
دوسری جانب مزدور کا کان کاٹنے پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جام صاحب پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
The post گاؤں نہ چھوڑنے پر با اثر افراد نے مزدور کا کان کاٹ دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/1951604/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box