تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 28 February 2020

بینکوں سے 700ملین کا قرضہ ، نوازشریف کے کزنز کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور : بینکنگ عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کےکزنزکے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،  ملزمان پر الزام ہے کہ وہ بینکوں سے سات سوملین قرضہ لے کرہڑپ کر گئے۔

تفصیلات  کے مطابق لاہورکی بینکنگ عدالت سابق وزیراعظم نوازشریف کے کزنوں کی ملز کے بینک ڈیفالٹر ہونے سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی, عدالت کے خصوصی جج منیر احمد جوئیہ نے کیس کی سماعت کی۔

طلبی کے باوجود نواز شریف کے کزن پیش نہ ہوئے ، جس پر عدالت نے  نواز شریف کے کزنوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری  جاری کرتے ہوئے  5 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

بینک کے وکیل نے کہا کہ اتفاق ملز اور کشمیرملز نے سات سو ملین قرضہ حاصل کیا، قرضے کی واپسی کے لیے متعدد نوٹسز جاری کیےگئے، لیکن اتفاق ملز اور کشمیرملز قرضہ واپس نہیں کر رہیں ، عدالت قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے۔

یاد رہے ایک روز قبل ہی  لاہور کی بینکنگ عدالت نے شہبازشریف کے داماد عمران علی یوسف کی جائیدادنیلام کرنے کا بھی حکم دیاتھا، عمران علی بھی بینک ڈیفالٹراور بیرون ملک فرار ہے، بینک نے ان کے خلاف مقدمہ کیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/388dJMf
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو