تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 28 February 2020

روہڑی ٹرین حادثے کا مقدمہ بس ڈرائیور کے خلاف درج

سکھر: روہڑی ٹرین حادثے کا مقدمہ بس ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا بس ڈرائیورنے لا پرواہی کے نتیجے میں ہولناک حادثہ پیش آیا، حادثےمیں 19 افراد جاں بحق اور27زخمی ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق روہڑی ٹرین حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، حادثے کا مقدمہ روہڑی تھانے پر سرکار کی مدعیت میں بس ڈرائیور کے خلاف درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا بس ڈرائیورنے لا پرواہی کرتے ہوئے بس ریلوے لائن سے گزارنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ہولناک حادثہ پیش آیا۔

یاد رہے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مسافر کوچ کا ڈروائیور جائے حادثہ سے بس سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گیا تھا۔

واضح رہے گذشتہ رات کراچی سے پنجاب جانے والی پاکستان ایکسپریس جو روہڑی ریلوے اسٹیشن سے تقریباً تین کلومیٹر پہلے اچھیوں قبیوں کے مقام پر پہنچی تو ریلوے لائن پر قائم بغیر پھاٹک والے کے ریلوے کراسنگ پر سے پنجاب جانے والی مسافر کوچ کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی تھی۔

حادثے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 27 افراد زخمی ہوئے تھے ، جن میں سے 21 سکھر سول اسپتال میں زیر علاج ہیں اور 6 زخمیوں کو تشویش ناک حال میں سی ایم ایچ پنو عاقل منتقل کیا گیا جبکہ حادثے میں مسافر ٹرین کے انجن کو نقصان پہنچنے کے علاوہ اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PAcgYA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو