کراچی : کورنگی پولیس نے صرف چھ دن میں اندھے قتل کا سراغ لگا کر رکشہ ڈرائیور کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا، قاتل کوئی اور نہیں اسے بہن بھائی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ پیر27 جنوری کو کورنگی کے علاقے ناصر کالونی میں ایک رکشے سے ڈرائیور کی لاش برآمد ہوئی تھی، اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ نے میڈیا کو بتایا کہ عابد کو اس کے بہن بھائیوں نے تیز دھار آلے سے قتل کیا۔
انہوں نے بتایا کہ مقتول عابد اپنی بہن سے چوری کی وارداتیں کرواتا تھا، متعدد بار بھائیوں اور بہن نے عابد کو خبردار کیا، اے آر وائی نیوز نے قتل سے پہلے اور بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق قتل کی رات عابد نے بہن کو چوری کی واردات کیلئے تیار رہنے کا کہا، ایک فوٹیج میں عابد کو بہن کے ہمراہ چوری کی واردات کیلئے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کے مطابق عابد اپنی بہن کے ہمراہ ایک رکشے کا انجن بھی کھول چکا تھا، پھر تینوں بہن بھائیوں نے عابد کو اسی رکشے میں قتل کیا، دوسری فوٹیج میں دونوں بھائیوں کو عابد کو قتل کیلئے جاتے اور آتے دیکھا جاسکتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2uVB9Xg
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box