تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 1 February 2020

اتحادیوں میں اختلاف معمول ہے، معاملات جلد ٹھیک ہوجائیں گے، چوہدری محمد سرور

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادیوں میں اختلاف معمول کا حصہ ہے، سارے معاملات جلد ٹھیک ہوجائیں گے، ملکی معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری محمد سرور نے کہا کہ چوہدری برادران سے ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں، اتحادیوں میں کئی چیزوں پر اختلاف رائے ہوتا ہے یہ زندگی کا حصہ ہے، میرے چوہدری برادران سے برطانیہ کے وقت کے تعلقات ہیں، میرا نہیں خیال یہ اختلاف ہیں سب معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارے جتنے بھی اتحادی ہیں کسی نے بھی یہ نہیں کہا وہ حکومت گرانا چاہتے ہیں، چوہدری شجاعت اور پرویزالہٰی کے بیانات ذمہ دارانہ ہیں۔

ان کا کہنا ہے اتحاد ٹوٹنے سے حکومت کو نقصان ہوگا، ہمارا اتحاد حکومت اور ملک دونوں کیلئے ضروری ہے، جب الیکشن آئیں گے تواس میں بھی ہم اتحادی بن کر لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفسیٹ تھا، کونسا ملک آگے بڑھے گا جس کا90بلین سالانہ آگے چلاجائے، اب ملکی معیشت درست سمت میں جارہی ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک بھی کہہ رہے ہیں پاکستان کی اکانومی صحیح سمت جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق چوہدری محمد سرور نے کہا کہ میں چین کے عوام اور حکومت سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں، دعا ہے چین اس موذی مرض سے جلد چھٹکارا حاصل کرلے، یقین ہے چین اپنی حکمت عملی سے وائرس سے نجات حاصل کرلے گا، پاکستانی طلبا کےحوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا اس کے لیے حکومت حکمت عملی بنارہی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31kbP9n
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو