اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی ہماری ترجیح ہے، آئینی جمہوری حقوق کی فراہمی یقینی بنا کر محب وطن قبائلی عوام کو با اختیار بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قبائلی عوام کی خوشحالی کے لیے پرعزم اور سرگرم عمل ہیں۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی خصوصاً نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ محب وطن قبائلی عوام کو ان کی قربانیوں، صبر اور استقامت کا پھل ہر صورت ملے گا۔
وزیراعظم عمران خان قبائلی عوام کی خوشحالی کیلئے پرعزم اورسرگرم عمل ہیں۔انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی خصوصاً نوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔محب وطن قبائلی عوام کو ان کی قربانیوں،صبر اور استقامت کا پھل ہر صورت ملے گا۔
2/1— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 2, 2020
انہوں نے کہا کہ آئینی جمہوری حقوق کی فراہمی یقینی بنا کر انہیں با اختیار بنائیں گے۔
آئینی جمہوری حقوق کی فراہمی یقینی بنا کر انہیں بااختیار بنائیں گے۔
2/2— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 2, 2020
اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے مزید کہا کہ قیام امن کے دشمن اور شرپسند عناصر منہ کی کھائیں گے۔ پاکستان کے آئین کو رد کرنے والوں کے لیے پاکستان کے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں کے ہاتھ کا کھلونا بننے والے شر پسندوں کو قبائلی عوام کی ترقی اور خوشحالی سے نہیں کھیلنے دیں گے۔
قیام امن کے دشمن اور شرپسند عناصر منہ کی کھائیں گے۔پاکستان کے آئین کو رد کرنے والوں کیلئے پاکستان کے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں۔ دوسروں کے ہاتھ کا کھلونا بننے والے شر پسندوں کو قبائلی عوام کی ترقی اور خوشحالی سے نہیں کھیلنے دیں گے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 2, 2020
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2vK6zAr
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box