بیجنگ : معروف ٹیکنالوجی کمپنی اپیل نے ہلاکت خیز کرونا وائرس کے باعث چین سے اپنے دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر ووہان سے کچھ وقت قبل مہلک ترین کورونا نامی وائرس نے پھیلنا شروع کیا ہے جو بہت مختصر وقت میں ہزاروں افراد کو اپنا شکار بناچکا ہے، جس کے بعد معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے چین میں اپنے دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایپل کی جانب سے جاری بیانے میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے متاثرین سے اظہار ہمدردی اور ماہرین صحت کے مشورے کے مطابق 9 فروری تک تمام دفاتر بند رکھے جائیں گے۔
ٹیکنالوجی کمپنی کا کہنا تھا کہ چین میں وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا نزدیک سے جائزہ لیا جارہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایپل مصنوعات فراہم کرنے والے کچھ سپلائر وائرس زدہ شہر ووہان کے قریب واقع ہیں۔
وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چینی حکومت نے قمری سال کی تعطیلات رواں ہفتے تک بڑھا دی تھیں تاہم بیشتر صوبوں میں لوکل کمپنیوں سے تعطیلات میں مزید اضافے کی درخواست کی جا رہی ہے تاکہ ملازمین اپنے گھروں تک محدود رہ سکیں۔
واضح رہے کہ چین میں کروناوائرس سے 304 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 12 ہزار افراد متاثر ہوئے، چین کے مختلف شہروں میں نظام زندگی مفلوج ہے ، چودہ صوبوں میں چھٹیاں اور لوگ گھروں میں محدود ہیں جبکہ چین کی معشیت کو اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38ZCxqx
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box