ریاض : سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے نجی عمرہ کمپنیوں کی بسوں کے لیے نیا قانون نافذ کیا ہے، جس کے تحت عمرہ زائرین اور عازمین حج کے لیے عمرہ یا حج کمپنیوں کو کرائے پر فراہم کی جانے والی بسیں مقررہ معیار کی ہونا لازمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک کی جانب سے ہیوی ڈیوٹی ٹرانسپورٹ کے لیے قوانین میں ترمیم کی گئی ہے، ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست میں ان قوانین کی تفصیلات بیان کی گئیں ہیں جس کی خلاف ورزی ہر بس مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
221خلاف ورزیوں کی فہرست میں87 خصوصی ٹرانسپورٹ سے متعلق ہیں جبکہ 95 خلاف ورزیاں بسوں کو کرائے پر دینے کے قوانین کے بارے میں ہیں اور 39بسوں کے روٹس کے بارے میں ہیں۔
قانون کے مطابق بسوں کو کرائے پر دینے سے قبل وزارت حج وعمرہ سے ان کے بارے میں این او سی حاصل کرنا بھی لازمی ہے۔
بسیں کرائے پر فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ اس وقت تک کوئی بس حج یا عمرہ کمپنی کو فراہم نہ کی جائے جب تک وزارت حج کی متعلقہ کمیٹی اس بس کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد این او سی جاری نہیں کر دیتی، این او سی کے بغیر کسی کمپنی کو بس فراہم کرنے پر پانچ ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔
اس حوالے سے نجی عمرہ یا حج کمپنیوں کے ذمہ داروں پر اب یہ پابندی عائد ہوگی کہ وہ مطلوبہ معیار کی بسیں ہی لانگ روٹ کے لیے فراہم کریں تاکہ ماضی میں پیش آنے والے حادثات دوبارہ رونما نہ ہوں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2tlS30V
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box