غزہ : شوہر نے محض پانچ ڈالر کی خاطر فلسطینی بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا، خاتون کے قتل کی لرزہ خیز واردات نے سنسنی پھیلا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے دارالحکومت غزہ میں بیوی کے قتل کا یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس میں شوہر نے چند ڈالر کی خاطر اہلیہ صفا کو قتل کردیا۔
فلسطینی شہریوں میں اس قتل کے بعد شدید غم و غصّہ پایا جاتا ہے، فلسطینیوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ حکومت خواتین پر ہونے والے گھریلو تشدد کے خلاف قانون سازی کریں۔
مقتول خاتون کے چچا نے میڈیا کو بتایا کہ واردات کی رات قاتل نے دو مرتبہ صفا کو قتل کرنے کی کوشش کی جس کے بعد صفا اپنے والدین کے گھر آگئی۔
چچا نے بتایا کہ کچھ دیر صفا کا شوہر آیا اور اسے واپس لے گیا اور گھر جاکر اس کا گلا گھونٹ دیا۔
گرفتاری کے بعد شوہر نے پبلک پراسیکیوشن کے سامنے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ والدین کے گھر سے آنے کے بعد صفا نے مجھے پانچ ڈالر دینے سے انکار کردیا جس پر ہمارے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔
قاتل شوہر نے بتایا کہ جھگڑے میں شدت آئی تومیں نے صفا کا گلا گھونٹ دبانا شروع کردیا اور کچھ دیر بعد یہ سوچ کر چھوڑا کہ وہ مرچکی ہے لیکن تھوڑی دیر دیکھا تو وہ زندہ تھی پھر میں نے زیادہ طاقت سے گلا دبایا اور صبح تک لاش کے پاس بیٹھا رہا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صفا شکشک تین بچوں کی ماں ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32zcuEO
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box