تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 2 February 2020

پاکستان اور چین کے درمیان فضائی آپریشن آج سے بحال ہوگا

کراچی: پاکستان اور چین کے درمیان فضائی آپریشن آج سے بحال ہوگا، فضائی آپریشن کرونا وائرس کے باعث بند کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین کے لیے 29 جنوری کو فضائی آپریشن عارضی طور بند کیا تھا، جسے آج سے بحال کر دیا جائے گا۔

سی اے اے کے مطابق بیجنگ سے آج صبح 9 بجے چائنا ایئر کی پرواز پاکستان پہنچے گی، براہ راست فضائی آپریشن معطلی کا لیٹر 2 فروری تک کے لیے جاری کیا گیا تھا، آج چین سے سدرن چائنا ایئر کی پرواز سی زیڈ 6007 ارمچی سے اسلام آباد پہنچے گی۔

کرونا وائرس کے علاج میں ابتدائی کامیابی، حوصلہ افزا نتائج

سینئر جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر نے بتایا کہ فضائی آپریشن پر پابندی میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چین میں موجود پاکستانیوں نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کر دیا ہے، کراچی کے رہایشی محمد آفتاب نے اہلیہ اور دو بیٹیوں کے ساتھ اپنے پیغام میں کہا کہ یہاں صحت کی بہتر سہولتیں ہیں، علاج ہو رہا ہے، کراچی آئے تو وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، دعا کریں کہ جلد یہ وائرس ختم ہو۔

خیال رہے کہ چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 304 ہو گئی ہے، جب کہ 15 ہزار سے زائد افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں، چینی ماہرین نے ان تھک محنت سے آٹھ روز میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال تیار کر لیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2OkouE6
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو