تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 2 February 2020

برقع پوش خاتون نے پارک سے ڈیڑھ سالہ بچے کو اغوا کر لیا

کراچی: شہر قائد کے مشہور جہانگیر پارک سے برقع پوش خاتو نے ڈیڑھ سالہ بچے کو دیدہ دلیری سے اغوا کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں کی روک تھام نہ کی جا سکی، کراچی کے علاقے صدر میں واقع جہانگیر پارک سے ڈیڑھ سالہ بچہ محمد سدیس کو اغوا کر لیا گیا، واردات کی ایف آئی آر پریڈی تھانے میں درج کر دی گئی۔

بچے کے والد عامر کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی اور نہ کوئی لین دین کا تنازعہ ہے، پارک کے سی سی ٹی وی کیمرے میں برقع پوش خاتون اور ایک ضعیف العمر شخص کو بچے کو لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈیڑھ سالہ سدیس والدین کے ساتھ جہانگیر پارک آیا تھا، کچھ دیر بعد وہ بھیڑ میں کھو گیا، تاہم جب پارک کے سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ بچہ اغوا کیا گیا ہے، کیمرے میں اغوا کی واردات ریکارڈ ہو گئی تھی۔

مبینہ اغواکار خاتون جس کے ساتھ ایک بچہ اور ایک مرد بھی تھا

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ برقع پوش خاتون بچے کو اغوا کر کے لے جا رہی ہے، ملزمہ کے ساتھ 2 افراد اور بھی واردات میں شامل تھے۔ بچے کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ موبائل مارکیٹ میں موبائل کا کام کرتا ہے، گزشتہ روز تفریح کے لیے اپنی فیملی کے ساتھ شام 7 بجے جہانگیر پارک میں داخل ہوئے تھے، اور پھر تقریباً 25 منٹ بعد وہ کھو گیا۔

سی سی ٹی وی کیمرے فوٹیج سے لیا گیا اسکرین گریب جس میں خاتون کے ساتھ مرد اور بچہ بھی نظر آرہے ہیں

والد کے بیان کے مطابق بچے نے نیلی جینز اور چیک کی شرٹ اور سفید جوتے پہن رکھے تھے، پارک میں انھوں نے بچے کو دیر تک ڈھونڈا لیکن نہیں ملا، جس کے بعد انھوں نے پارک کے سی سی ٹی وی کیمرے کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ وہ اغوا کر لیا گیا ہے۔

رنچوڑ لائن کے رہایشی بچے کے والد محمد عامر نے بتایا کہ عورت اکیلی نہیں تھی، اس کے ساتھ پچاس پچپن سالہ ایک مرد بھی تھا جس کے سر اور داڑھی کے بال سفید تھے، اور اس نے کالی قمیض اور سفید شلوار پہنچ رکھی تھی۔ برقع والی عورت کے ساتھ ایک لڑکا بھی تھا جس نے پیلی شرٹ اور کالی پینٹ پہن رکھی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2uWznW0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو