اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اشیا کی قیمتوں میں اضافےسے عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے ، ن لیگ دورمیں گردشی قرضوں میں جتنا اضافہ ہوا، اسی کاخمیازہ بھگت رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا گندم کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم کو بھی شدیدتحفظات ہیں، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کھانے پینے کی چیزیں مہنگی ہونے پر ایکشن لیاگیا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ افراط زر میں اضافہ کھانے پینے کی چیزیں مہنگی ہونے پرہوئیں، کھانے پینے کی اشیا سستی ہوں گی تو افراط زر بھی نیچے آتانظرآئے گا، اشیا کی قیمتوں میں اضافےسے عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ن لیگ والے گردشی قرضوں کی بات نہ کریں تو بہتر ہے، جتنا اضافہ ن لیگ دورمیں گردشی قرضوں میں ہوااسی کاخمیازہ بھگت رہے ہیں۔
مزید پڑھیں : کوئی شک نہیں کہ مہنگائی سے عوام مشکل میں ہیں، اسد عمر
گذشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر کاکہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ مہنگائی سے عوام مشکل میں ہیں، مہنگائی کا جتنا احساس آپ کو ہے اس سے زیادہ وزیراعظم کو ہے، تمام مافیا مل کر ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کررہے ہیں، عمران خان نے کرپشن کے خلاف جہاد کیا ہے، اسی طرح وزیراعظم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جہاد کے لیے تیار ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ پہلا بجٹ تھا جو تحریک انصاف نے بنایا تھا، پہلا ٹینڈر کھلنے کے بعد ان چیزوں پر کام شروع ہوگا، یہ ٹینڈر 8 فروری کو کھل جائے گا پھر کام بھی شروع کردیا جائے گا، 40 کروڑ روپے کے مزید 2 ٹینڈر اگلے دو ماہ میں شروع ہوجائیں گے۔
اسد عمر نے کہا تھا کہ پاکستان میں غربت کی بڑی وجہ صحت کا ناقص نظام ہے، لوگ قرض لے کر علاج کراتے ہیں، غریب خاندانوں کو صحت کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار سالانہ سہولت دی گئی ہے، دیہی علاقے میں بڑا سرکاری اسپتال بنانے کی بھی منظور مل گئی ہے، 200 بیڈ کا اسپتال تعمیر کیا جائے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2OnFOrY
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box