تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 2 February 2020

ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ امن منصوبہ، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا.

جدہ : اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کااجلاس آج جدہ میں ہوگا، تنظیم مشرق وسطیٰ پرامریکی صدرکی تجاویزپرموقف پیش کرےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ، فلسطینی اتھارٹی اور حماس پہلے ہی مسترد کر چکی ہیں جبکہ عرب لیگ نے بھی فلسطینیوں کے فیصلے کی مکمل تائید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ کیلئےامریکی صدر کی تجاویز پر غور کیلئےاسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا، جدہ میں ہونےوالےاجلاس میں اسلامی ممالک کی تنظیم مشرق وسطیٰ کےحوالےسے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کےمجوزہ منصوبےپراپناموقف پیش کرےگی۔

امریکی صدر کےمنصوبےکوفلسطینی اتھارٹی اورحماس نےپہلے ہی روزمستردکردیاتھا، جبکہ عرب لیگ نےہفتہ کو ہونے والے اجلاس میں ٹرمپ کےمشرق وسطیٰ میں امن منصوبے کو مستردکرتے ہوئے فلسطینیوں کےفیصلےکی مکمل تائید کی۔

قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہاگیاہے کہ یہ منصوبہ فلسطینیوں کی خواہشات پر پورا نہیں اترتا اور عرب لیگ اس منصوبے پر عملدرآمد میں امریکہ کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی۔

یاد رہے فلسطینی صدرمحمودعباس نےامریکااوراسرا ئیل سےسیکیورٹی سمیت ہرطرح کےتعلقات ختم کرنےکااعلان کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں یہ بات ریکارڈ کرانا نہیں چاہتے کہ انھوں نے بیت المقدس کو بیچ دیا۔

واضح رہے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی واشنگٹن میں موجودگی میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردیتے ہوئے فلسطیی علاقوں میں یہودی آبادکاری کو مستقل کرنے کی تجویزکے ساتھ اسے فلسطینیوں کیلئےآخری موقع بھی قراردیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31kiKiS
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو