واشنگٹن : پولیس نے 2 سالہ بچے کی گولی لگنے سے موت پر ماں اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست الاباما کے شہر موبائل میں یہ افسوس واقعہ آیا جس میں ایک دو سالہ بچہ نے گولیوں سے بھری ہوئی پستول خود پر چلالی۔
گولی لگنے کے باعث کمسن بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، شیر خوار کے قتل کے الزام میں پولیس نے ماں اور اس کے دوست کو حراست میں لےلیا ہے۔
پولیس نے 29 سالہ ماں اور اس کے دوست پر قتل و غارت غری کا مقدمہ درج کیا ہے
مقتول بچے کے والد کا کہنا تھا کہ کمسن بچے کی موت کے بعد کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کہوں، میرے لیے یہ بہت بڑا صدمہ ہے۔
موبائل پولیس کا کہنا تھا کہ ڈیوس جونیئر کو گھر میں ایک بھری ہوئی پستول ملی جس کے بعد اس نے کمرے میں خود پر گولی چلالی، جو والدین کی لاپرواہی کا نتیجہ تھا۔
لڑکے کے چچا کرتیس ڈیوس نے کہا ، “میرے بھتیجے کو اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونے کا بھی موقع نہیں ملا لیکن خدا آپ کو ایک وجہ سے پکارتا ہے۔
امریکی شہری نے بتایا کہ مجھے بھتیجے کی موت کا سن کر مجھے ایسا لگا جیسے میرا سگا بیٹا مرگیا ہو۔
ڈیوس نے کہا کہ ہم لوگ غمزدہ اور افسردہ ہیں، میں واقعتا نہیں جانتا کہ اپنے بیٹے کو کھونے میں کیسا محسوس ہوتا ہے کیونکہ میرے کوئی اولاد نہیں ہے ، لیکن میں اس کا درد جانتا ہوں۔
ڈیوس نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے بھتیجے کے انتقال سے دیگر والدین کو ایک مضبوط پیغام جائے گا کہ زیادہ محتاط رہو اور بندوق بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
اس بچے کی والدہ ، 29 سالہ ڈینیشا ہیریس اور اس کے دوست ٹونی فاؤلر دونوں پر قتل عام کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ان کی “انتہائی لاپرواہی” چھوٹے بچے کی موت کا سبب بنی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہیریس 7500 ڈالر کے ضمانتی مچلکے جمع کرا کر فی آزادی کی زندگی گزار رہی ہے تاہم فاولر ابھی بھی جیل میں ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37QT7c7
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box