تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 2 February 2020

وزیرستان کے لوگوں نے پاکستان کے لیے اپنے گھر چھوڑے: مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ قبائلی عوام اپنے حق کے لیے لڑ رہے تھے، وزیرستان کے لوگوں نے پاکستان کے لیے اپنے گھر چھوڑے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے وزیرستان کے تاجروں سے ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے کہا کہ تاجروں کے نقصان کا ہر ممکن ازالہ کریں گے، وزیرستان کے لوگوں نے پاکستان کے لیے اپنے گھر چھوڑے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام اپنے حق کے لیے لڑ رہے تھے، میر علی کے متاثرین کو معاوضہ ملا یہ ان کا حق تھا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے امریکا میں بیٹھ کر پاکستان کی اصل تصویر دنیا کو پیش کی، مشکلات اور مسائل ضرور ہیں مگر حکومت جلد ان کا خاتمہ کرے گی۔ محروم علاقوں کی ترقی وزیر اعظم عمران خان کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہوگا۔ 5 فروری کو پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے گی۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان کشمیر کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑتے رہیں گے، مقبوضہ وادی میں کشمیری مسلسل 6 ماہ سے کرفیو میں زندگی گزار رہے ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں، کشمیر میں ظلم کے باوجود ایک ہی نعرہ بلند ہوتا ہے کہ وہ پاکستانی ہیں۔ اسی طرح ہم سب نے بھی نعرہ لگانا ہے ہم کشمیری ہیں اور کشمیر ہمارا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Ol35uK
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو