تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 3 March 2020

ڈبلیو ایچ او کا کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے 12 ارب ڈالر امداد کا اعلان

بیجنگ: ہلاکت خیز کرونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز کرگئی، ڈبلیو ایچ او نے کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے 12 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلو سے مشابہ وائرس کا دنیا بھر میں موت بانٹنے کا سلسلہ جاری ہے، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ تین ہزار سے زائد انسان ہلاکت خیز وائرس سے متاثر ہوکر ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین سے باہر کے ممالک میں تقریباً 40 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہوئے، جبکہ چین میں 24 گھنٹے کے دوران 1 ہزار 792 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ چین سے باہر کیسز کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اب تک دنیا بھر کے 73 ممالک میں یہ وائرس لوگوں کو متاثر کرچکاہے اور اس کا پھیلاؤ بدستور جاری ہے، شمالی افریقی مسلمان ملک تونس میں بھی کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے۔

سعودی عرب نے بھی پہلے کیس کا اعلان کر دیا ہے، کرونا کا شکار سعودی شہری ایران سے براستہ بحرین سعودی عرب پہنچا تھا۔

کرونا وائرس امریکا میں 6 جانیں نگل گیا، 100 سے زائد متاثر

غیرملکی ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے مہلک ترین وائرس کرونا پر قابو پانے کےلیے 12 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔

The post ڈبلیو ایچ او کا کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے 12 ارب ڈالر امداد کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3cvlhfm
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو