تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 30 March 2020

اصولی طور پر میں 18 ویں ترمیم سے متفق ہوں: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ اصولی طور پر اٹھارویں ترمیم سے متفق ہیں۔

اس بات کا اظہار پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب تک آرٹیکل 140 اے کا نفاذ نہیں ہوتا، 18 ویں ترمیم بھی آدھی ہی نافذ رہے گی۔

ان کا مؤقف تھا کہ وہ اٹھارویں ترمیم سے اصولی طور پر متفق ہیں تاہم آرٹیکل 140 اے کا نفاذ بھی ضروری ہے، جس کی عدم موجودگی میں اٹھارویں ترمیم ادھوری ہے، گورننس اصلاحات تک بھی 18 ویں ترمیم پوری طرح لاگو نہیں ہوگی۔

فواد چوہدری نے ٹویٹ میں لکھا کہ کچھ شعبے جیسا کہ تعلیم، صحت، سیاحت، صوبوں کی استعداد، وزیر اعلیٰ آفس وغیرہ بھی کھلے چھوڑ دیے گئے ہیں۔

ایک ماہ میں پاکستان کی تیار کردہ کورونا تشخیصی کٹس دستیاب ہوں گی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر نے یہ بات ایک معروف صحافی کے جواب میں کہی تھی، جن کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی موجودہ کرائسز میں اٹھارویں ترمیم کی اہمیت اور واضح ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے خوش خبری دی تھی کہ ایک ماہ میں پاکستان کی تیار کردہ کرونا ٹیسٹنگ کٹس استعمال کے لیے دستیاب ہوں گی، مقامی طور پر تیار کردہ وینٹی لیٹرز بھی ایک ماہ میں استعمال کے لیے دستیاب ہوں گے، وینٹی لیٹرز اور کرونا ٹیسٹنگ کٹس طے شدہ معیار کے عین مطابق ہوں گے۔

The post اصولی طور پر میں 18 ویں ترمیم سے متفق ہوں: فواد چوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bHQ4Er
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو