روم : اطالوی وزیراعظم جوزیپے کونتے نے اٹلی میں کرونا سے ہونے والی اموات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘ ہم صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں’۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث لاشوں کے انبار لگ چکے ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ملک امریکا ہے لیکن کرونا کی جان لیوا وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اٹلی میں سب سے زیادہ ہے۔
اٹلی کے وزیراعظم نے قوم سے پر اعتماد انداز اور درد بھرے لہجے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور مقامی کونسلز کےلیے 40 کروڑ یورو کا فنڈ بھی مختص کرنے والے ہیں۔
انہوں نے خوشی کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ آج کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، آئندہ ہفتے ماہرین سے ملاقات میں مزید اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔
واضح رہے کہ اٹلی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 756 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 591 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 739 ہوگئی اس کے علاوہ اٹلی میں کرونا وائرس سے اب تک 14 ہزار 620 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
The post اگلے ہفتے اچھی خبریں سننے کو ملیں گی، اطالوی وزیر اعظم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3awz7wM
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box