کراچی : پولیس نے مقتولہ ایم پی اے شہناز انصاری کے قتل میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا، آئی جی سندھ نے ایس ایس پی نوشہرو فیروز اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ مقدمہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق دو ہفتے قبل نوشہرو فیروز میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پیپلز پارٹی کی ایم پی اے شہناز انصاری کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے نام وقاراوراختر کھوکھر ہیں، کامیاب کارروائی پر آئی جی سندھ سید کلیم امام نے ایس ایس پی نوشہرو فیروز اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے ان کا کہنا ہے کہ کیس کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تفتیش کو یقینی بنایا جائے۔
خیال رہے کہ رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کو گزشتہ دنوں نوشہرو فیروز میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، شہناز انصاری کو 3 گولیاں لگیں اور انہیں تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
مقتولہ کو کافی عرصے سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہورہی تھیں، واقعے کے وقت وہ بغیر کسی سیکیورٹی کے ایک مجلس میں شریک تھیں۔
مزید پڑھیں : مقتول رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری سپرد خاک کر دی گئیں
دوسری جانب لانڈھی میں تھانے کے باہر گرفتار افراد کیخلاف اہل خانہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا،زیرحراست 4افراد کے اہلخانہ نے لانڈھی میں عوامی کالونی تھانے پر دھاوا بول دیا، مشتعل خواتین مظاہرین نے تھانے میں داخل ہوکر اہلکاروں سے جھگڑا کیا۔
پولیس نے تھانے میں داخل ہونے والےمظاہرین کو نکالنے کیلئے ان پر لاٹھی چارج کیا، مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ زیرحراست افراد کو ڈکیت قراردے کر تھانے لایا گیا ہے، زیرحراست افراد کو رہانہیں کیا گیا تو رات یہیں گزاریں گے۔
اس حوالے سے پولیس کا مؤقف ہے کہ زیرحراست چاروں افراد عادی جرائم پیشہ ہیں، چاروں افراد ڈکیتی میں ملوث ہیں، پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2uHPZRz
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box