لاہور: بھاٹی گیٹ کے قریب ٹرک ڈرائیور نے موٹر سائیکل پر سوار 3 بچوں کو کچل دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں پیر مکی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل پر سوار 3 بچوں کو کچل دیا۔ تینوں بچے طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں بچے آپس میں دوست تھے اور ان کی شناخت ارسلان، احمد اور اختر کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں دوست ہفتہ وار چھٹی کی وجہ سے موٹر سائیکل پر نکلے تھے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
The post لاہور میں ٹرک ڈرائیور نے 3 بچوں کو کچل دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2007037/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box