اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2039 ہو گئی ہے، وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی 26 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ ساتھ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 178 نئے کیس رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 708، سندھ میں 676 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے گلگت بلتستان میں 184، بلوچستان میں 158 کیس رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں 6، خیبر پختون خوا میں253، اسلام آباد میں 54 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے ہونے والی مہلک بیماری سے 82 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 10 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
ٹائیگرفورس: ’’نوجوان کی بڑی تعداد رجسٹر ہونا چاہتی ہے‘‘
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کرونا کیسز میں 46 فی صد ایران سے آئے زائرین ہیں، دیگر ممالک سے آنے والے کیس 27 فی صد ہیں، مقامی منتقلی کے کیس بھی 27 فی صد ہیں، 17 ہزار 331 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ملک کے کئی شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جا چکا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں عوام کو خوراک فراہم کرنے کے لیے ایک رضاکار فورس کی تشکیل بھی کر دی ہے جس کے لیے آج سے باقاعدہ رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔
The post پاکستان: کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2039 ہو گئی، 26 جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2USnIkb
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box