کراچی : دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار سے تجاوز کر گئی، وائرس سے متاثرہ 42 ہزار مریض اسپتالوں میں دم توڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کووِیڈ 19 سے عالمی سطح پر اموات کی تعداد 42 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، جب کہ وائرس سے اب تک 178,100 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 12 ہزار 428 ہو گئیں، 1 لاکھ 5 ہزار سے زائد متاثر ہیں، اسپین میں وائرس ساڑھے 8 ہزار جانیں نگل گیا، 95 ہزار سے زائد شہری متاثر ہو چکے ہیں۔
چین میں 3305 افراد کرونا وائرس سے ہلاک جب کہ 81 ہزار سے زائد متاثر ہیں، ایران میں وائرس سے اموات کی تعداد 2898 ہو گئی، اور متاثرین کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
فرانس میں ایک روز میں ساڑھے ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 52 ہزار 128 ہوگئی جبکہ 499 مزید شہریوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3523 تک پہنچ گئی۔
امریکا کرونا وائرس کی جان لیوا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کرونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 88 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور اب بھی تیزی سے نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب تک 3 ہزار 800 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
برطانیہ میں وائرس سے اموات کی تعداد 1789 ہو گئی، جب کہ 25 ہزار سے زائد متاثر ہیں، نیدرلینڈز میں وائرس 1039 جانیں نگل گیا، 12 ہزار سے زائد متاثر ہیں، جرمنی میں بھی وائرس نے 775 افراد کو ہلاک کیا اور 71 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
کرونا وائرس سے بیلجیئم میں 705، سوئٹزرلینڈ میں 433، جنوبی کوریا میں 165، برازیل میں 202 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔
ترکی میں 214 افراد جاں بحق، 13 ہزار سے زائد متاثر ہوئے، پرتگال میں 160 افراد ہلاک، انڈونیشیا میں 136، سوئیڈن میں 180، آسٹریا میں 128، ڈنمارک میں 90، فلپائن میں 88، جاپان میں 66، بھارت میں وائرس سے 35 افراد ہلاک جب کہ ایک ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
The post کرونا وائرس نے دنیا بھر میں 42 ہزار جانیں نگل لیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39ApawQ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box