تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 30 March 2020

کرونا وائرس نے دنیا بھر میں 37 ہزار سے زائد افراد کی جانیں لے لیں

کراچی : دنیا بھر میں کرونا وائرس 37 ہزار 815 انسانوں کی جانیں نگل گیا، جان لیوا وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہے جبکہ 1 لاکھ 65 ہزار افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، کرونا وائرس سے عالمی سطح پر 37 ہزار 815 افراد لقمہ اجل بن جاچکے ہیں۔

سب سے متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے جس نے چین اور اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،امریکا میں اس جان لیوا وائرس کرونا سے مرنے والوں کی تعداد تو 3 ہزار 165 ہے لیکن 1 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کرونا سے متاثر ہونے کے بعد اسپتالوں میں داخل ہیں۔ چین میں وائرس سے 3305 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 81 ہزار 518 متاثر ہیں۔

فرانس میں کرونا کے باعث اموات کی تعداد 3024 ہوگئی، چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے کے بعد فرانس میں مریضوں کی تعداد 44 ہزار 550 تک پہنچ گئی ہے۔

برطانیہ میں 1408 افراد کرونا کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے،22 ہزار 141 متاثر ہیں، بیلجیئم میں 513، جاپان میں 56 افراد اور ترکی میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 168 ہوگئی۔

اس کے علاوہ اسپین میں کرونا وائرس سے 7716 اموات ہوئیں جبکہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 87 ہزار سے تجاوز کرگئی، اٹلی میں کرونا وائرس سے 11 ہزار 591 ہلاکتیں، 1 لاکھ 1 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

چین سے پھیلنے والی ہلاکت خیز وبا کی تباہ کاریاں جرمنی میں بھی جاری ہیں جہاں اب تک 66 ہزار سے زائد افراد بیمار جبکہ 645 زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، ایران میں وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2757 ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

The post کرونا وائرس نے دنیا بھر میں 37 ہزار سے زائد افراد کی جانیں لے لیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bErZym
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو